دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والا وزیراعظم کون؟ صدر ٹرمپ کا معاوضہ کتنا ہے؟

Pakistan SCO Summit 2026

دنیا کے طاقتور ترین عہدوں میں شمار ہونے والے وزیراعظم اور صدور کے معاوضے بھی اکثر توجہ کا مرکز رہتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والا وزیراعظم کس ملک کا ہے؟

دنیا میں سب سے زیادہ سالانہ معاوضہ لینے والے وزیراعظم کا اعزاز سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کے پاس ہے۔

سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کی سالانہ تنخواہ 2.2 ملین سے بڑھا کر 3.6 ملین سنگاپور ڈالر کردی گئی ہے۔ 60 فیصد اضافے کے بعد یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 77 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، یعنی ماہانہ معاوضہ تقریباً ساڑھے 6 کروڑ پاکستانی روپے ہوگا۔

لارنس وونگ کے مطابق اضافی رقم کو وہ خیراتی کاموں کے لیے وقف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا

عالمی سطح پر سنگاپور کے بعد ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی تقریباً 7 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالر سالانہ معاوضے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے صدر گائی پارملن تقریباً 6 لاکھ 6 ہزار امریکی ڈالر سالانہ معاوضے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سالانہ 4 لاکھ امریکی ڈالر تنخواہ ملتی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top