برمنگھم ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا جبکہ قومی ٹیم ایک بار پھر مشکلات میں گر گئی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کے خلاف 320 رنز کی بڑی برتری حاصل کی۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جس کے 8 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنا لیے ہیں۔ اذان اویس 29 اور شان مسعود 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 453 رنز پر آؤٹ، پاکستان پر 320 رنز کی برتری
پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 268 رنز درکار ہیں، یوں برمنگھم ٹیسٹ میں قومی ٹیم پر اننگز کی شکست کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔





