پشاور،شمشتو کے قریب سی ٹی ڈی کا آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور کے شمشتو کیمپ کے قریب کابل انگلش لینگویج سینٹر کے ایک کمپاؤنڈ میں سی ٹی ڈی پشاور ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کمپاؤنڈ میں داعش خراسان سے وابستہ دہشت گرد حساس اداروں، امام بارگاہوں اور گرجا گھروں سمیت اہم مقامات پر بڑی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عمران عرف عبداللہ عرف بلال عرف ابوبکر بھی شامل ہے، جو سی ٹی ڈی کو دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ حکام کے مطابق اس کی گرفتاری یا سراغ پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی میں شاہد اللہ ولد میراج سمیت دیگر دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے، جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، 4 پستول، 2 ہینڈ گرینیڈ، 5 میگزین، ایک خود ساختہ آئی ای ڈی اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top