انڈونیشیا کے گنجان آباد جزیرے جاوا میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق، زلزلے کا یہ جھٹکا مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 23 منٹ پر محسوس کیا گیا، جبکہ اس کی گہرائی زمین میں تقریباً 358.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے فوری بعد کسی قسم کے جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر مالی تباہی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی امریکی ملک ملک پیرو میں 6.7 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس
متعلقہ حکام اور ادارے صورتحال کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں، اور نقصانات سے متعلق حتمی تفصیلات مزید معلومات سامنے آنے کے بعد واضح ہو سکیں گی۔





