پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق ایک روز کے لیے ہوگا۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3، 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 3 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جو اس سے قبل 325 روپے فی لیٹر تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے سے کم کر کے 355 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔

Scroll to Top