قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں اپنی طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، اپنی درخواست میں محمد رضوان نے مؤقف اپنایا کہ این سی سی آئی اے کسی نامعلوم الزام کی تحقیقات کیوں کررہا ہے؟، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک این سی سی ائی اے کی کارروائی روکنے کا حکم دے۔
کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق کی این سی سی آئی اے میں پیشی کا معاملہ چل رہا ہے ،ایسے میں محمد رضوان نے لاہور ہائی کورٹ میں این سی سی آئی اے کی طلبی کے نوٹس کو چیلنج کر دیا۔
درخواست میں این سی سی آئی اے کے دائرہ اختیار اور تحقیقات کی نوعیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور درخواست کے حتمی فیصلے تک این سی سی ائی اے کی کارروائی روکنے کی درخواست کی ہے۔
رضوان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ این سی سی آئی اے طلب کرنے سے متعلق کوئی مخصوص الزام نہیں بتایا گیا، این سی سی آئی اے کے نوٹس کے مطابق انکوائری آن لائن بیٹنگ اور جوا کی جاری ہے۔
محمد رضوان کے مطابق پیشی پر واضح نہیں کیا کہ میں کون سی آن لائن سٹے بازی یا جوئے میں ملوث تھا، پیشی کے دوران بار بار غیر قانونی سرگرمیوں پر عائد الزامات کی تفصیلات پوچھتا رہا، پیشی پر میرے کسی سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے کو محمد رضوان کے جواب کا متن سامنے آگیا
محمد رضوان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ این سی سی آئی اے کسی نامعلوم الزام کی تحقیقات کیوں کررہا ہے؟، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک این سی سی ائی اے کی کارروائی روکنے کا حکم دے۔
خیال رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق کو دورہ انگلینڈ سے وطن واپس بلا لیا گیا تھا جس کے بعد دونوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں۔





