عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر شیئر کردیں

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر شیئر کردیں

Pakistan SCO Summit 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کردیں۔

اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ معروف بزنس ٹائیکور کیمرون اوریلی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی ہیں، تاہم اب جمائما نے اپنی شادی کی نہ صرف تصدیق کی بلکہ تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ 12 ستمبر کی تاریخ لکھی جس کا مطلب ہے کہ اُن کی شادی کی تقریب 12 ستمبر 2026 کو ہوئی،جمائما نے لکھا کہ ’ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس دن کو ہم دونوں کے لیے اتنا خاص اور خوشگوار بنایا‘۔

 یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی منگنی ، ارب پتی منگیتر کون ہیں؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

تقریب میں جمائما کے ساتھ اُن کے دونوں بیٹوں قاسم ، عمر نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ اہل خانہ بھی شریک تھے،جمائما نے مغربی روایات کے مطابق بطور دلہن سفید رنگ کا خاص جوڑا زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی خوبصورت اور جاذب نظر آرہی تھیں۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں دو بیٹوں قاسم اور عمر کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 20 سال پہلے جوڑے نے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

راہیں جدا کرنے کے بعد عمران خان نے میزبان ریحام خان کیساتھ دوسری شادی کی تاہم یہ زیادہ عرصے نہیں چل سکی اس کے بعد انہوں نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top