کینیڈا جانے کے خواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری، اسٹڈی پرمٹ کا عمل آسان

Pakistan SCO Summit 2026

کینیڈا نے اعلیٰ تعلیم کے لیے ملک آنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبا، خصوصاً ماسٹرز اور پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے اسٹڈی پرمٹ کے عمل کو مزید آسان اور تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین محکمہ امیگریشن نے بتایا ہے کہ پی ایچ ڈی امیدواروں کی اسٹڈی پرمٹ درخواستوں پر دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت یکم جنوری 2026 سے پبلک اداروں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے والے طلبا کو صوبائی یا علاقائی تصدیقی خط کی شرط سے بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

پالیسی کے مطابق گریجویٹ طلبا اپنے اہلخانہ کو بھی کینیڈا ساتھ لاسکیں گے، جبکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پوسٹ گریجویشن ورک پرمٹ کے لیے بھی اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی میں ہنرمند افراد کے لیے رہائشی اجازت نامے سے متعلق اہم معلومات جاری

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے مقابلے میں کینیڈا میں بین الاقوامی طلبا کی مجموعی تعداد میں ایک تہائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اسی عرصے کے دوران گریجویٹ طلبا کا تناسب 12 فیصد سے بڑھ کر 21 فیصد ہوگیا۔

کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی کا مقصد دنیا بھر سے باصلاحیت طلبا اور بہترین محققین کو کینیڈا کی جانب راغب کرنا ہے، تاکہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ملک کی کشش برقرار رکھی جاسکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top