کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اور مؤثر کارروائیوں کے باعث فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کی تعلیم جاری رکھنے کی درخواست مسترد
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں کارروائی کے دوران فورسز نے فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔





