مردان : مردان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای مردان) نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026، فرسٹ اینول کے نتائج جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج منگل 22 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ نتائج بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر شام 4 بج کر 30 منٹ پر دستیاب ہوں گے۔
نتائج کے اعلان کے موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ بورڈ کے مطابق یہ تقریب 22 ستمبر کو دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر بی آئی ایس ای مردان کے احاطے میں ہوگی۔
بورڈ کے مطابق ریگولر طلبہ و طالبات کی سرکاری ڈی ایم سیز ان کے متعلقہ تعلیمی اداروں سے فراہم کی جائیں گی۔
دوسری جانب پرائیویٹ امیدواروں کے لیے ڈی ایم سیز 29 ستمبر سے مخصوص کیمپ مراکز پر دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور بورڈ کا فرسٹ ایئر 2026کے سالانہ نتائج کی تاریخ کا اعلان
صوابی کے امیدوار اپنی ڈی ایم سی گورنمنٹ ہائی اسکول صوابی سے حاصل کرسکیں گے، جبکہ نوشہرہ کے امیدواروں کے لیے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ایک، نوشہرہ کینٹ میں ڈی ایم سیز دستیاب ہوں گی۔
مردان میں پرائیویٹ امیدوار اپنی ڈی ایم سی بی آئی ایس ای مردان کے اسٹوڈنٹ فسیلیٹیشن سینٹر (ایس ایف سی) سے حاصل کرسکیں گے۔
بورڈ نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نتائج اور ڈی ایم سی کے حصول سے متعلق مقررہ تاریخوں اور مقامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی دستاویزات حاصل کریں۔





