کاشف عزیز
خیبرپختونخوا پولیس کےگریڈ 18 کے دو سینئر پولیس افسران کے تبادلے و تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔
مرکزی پولیس آفس (سی پی او) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی کینٹ ایبٹ آباد محمد سلیمان کا تبادلہ کر کے انہیں ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس طرح ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد محمد اشتیاق کا تبادلہ کر کے انہیں ایس پی کینٹ ایبٹ آباد کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے تبادلے خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے سیکشن 17 کے تحت عوامی مفاد میں کیے گئے ہیںجو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی مارچ سے قبل موٹروے ایم ون سمیت اہم شاہراہیں بند
تبادلوں کا نوٹیفکیشن آئی جی ذوالفقار حمید کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔





