نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر گوئٹے مالا کے وزیر خارجہ کارلوس رامائرو مارٹینیز الوارادو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور گوئٹے مالا کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی وعالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے،دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور گوئٹے مالا کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور گوئٹے مالا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماوں نے سیاسی سطح پر باقاعدہ رابطوں کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی پر کسی کی اجارہ داری نہیں بلکہ عالمی تعاون چاہیے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
ملاقات کے موقع پر پاکستان اور گوئٹے مالا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے معاہدے پر اسحاق ڈار اور کارلوس رامائرو مارٹینیز الوارادو نے دستخط کیے۔





