صارفین کے لیے اچھی خبر، سونا مزید سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جا کس مقامی صرافہ مارکیٹوں کی قیمتوں پر بھی اثر پڑا ہے۔ 

جمعہ کے روز بھی قیمتی دھات کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے سونا مجموعی طور پر 2 فیصد سے زائد سستا ہوچکا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 270 اعشاریہ 83 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 0.2 فیصد اضافے کے بعد 4 ہزار 305 اعشاریہ 10 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت پھر گر گئی، فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کی بڑی وجوہات میں امریکی ڈالر کی مضبوطی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بلند رکھنے کے امکانات شامل ہیں۔

مارکیٹ میں اکتوبر میں امریکی شرح سود میں اضافے کے امکانات تقریباً 69 فیصد تک پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

Scroll to Top