وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش تمام ایشوز کو وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اجاگر کیا۔
نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کو خبردار کیا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پچھلے سال کی طرح حشر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدار کے دوام کے لیے افغان پالیسی اپنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی نے بھارت کو ہر محاذ پر ذلیل کروایا:سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر خواجہ آصف کا ردعمل
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا اس پالیسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، اس افغان پالیسی نے ہمارے راستے میں کانٹے بچھائے جو ہم اپنی آنکھوں سے چن رہے ہیں۔





