امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی، امریکی حکام کے مطابق نومبر مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہو سکتی ہے۔
وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا ہے نومبر مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو اس بات پر یقین نہیں کہ تہران امریکی مطالبات تسلیم کرے گا تاہم امریکی حکام کے مطابق مستقبل میں صدر ٹرمپ کا مؤقف تبدیل بھی ہوسکتا ہے جبکہ ممکنہ دوبارہ حملوں کی نوعیت اور شدت بھی واضح نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن کے امن کی پیشکش کو مسترد نہیں کرنا چاہیے، ایرانی صدر
رپورٹ کے مطابق ایران کی تجویز میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات بحال کرنے کے بدلے امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کی بات شامل تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کی پیش کش کی تھی۔





