ہنگو: ڈسٹرکٹ جیل ہنگو میں قتل کے الزام میں قید 30 سالہ حسیب اللہ نے قرآن پاک حفظ کرلیا، جس کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے ان کی دستار بندی بھی کی گئی۔
جیل کی مسجد میں حافظ حسیب اللہ کی دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جیل سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال، مولانا تحسین اللہ اور مولانا ضیاء الرحمٰن نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں احتجاج کا تماشہ ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ، رانا ثنا اللہ
جیل سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال کے مطابق جیل میں قیدیوں کو ہر ہفتے علمائے کرام کی جانب سے درس دیا جاتا ہے، جس کا مقصد قیدیوں میں جرم سے نفرت پیدا کرنا اور ان کی اصلاح کرنا ہے۔
حسیب اللہ کے قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد اب انہیں حافظ حسیب اللہ کہا جا رہا ہے۔





