ڈیرہ اسماعیل خان، درازندہ حملے کے شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں کسٹم اور ایکسائز چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کے شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

اس افسوسناک واقعے میں کسٹم و ایکسائز اہلکاروں، خواتین اور ایک ایکسیویٹر ڈرائیور سمیت 11 افراد شہید جبکہ پاک فوج، پولیس اور سویلینز سمیت 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی زد میں آ کر اور پاس موجود مکان کی چھت گرنے سے جامِ شہادت نوش کرنے والوں میں اے ایس آئی کسٹم فرمان مروت، کسٹم اہلکار اسامہ، ایکسائز اہلکار محمد مہران، کسٹم اہلکار محمد بلال، کسٹم اہلکار مستو خان، کسٹم اہلکار فیصل عزیز، ایکسیویٹر ڈرائیور خان گل، ایک نامعلوم شخص اور قریبی مکان کی چھت گرنے سے گل ملانہ بی بی، گل ورینہ بی بی اور ماقو بی بی شامل ہیں۔

واقعے میں زخمی ہونے والے 27 افراد کو فوری طور پر طبی امداد اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے جن میں پاک فوج کے حوالدار حارث، سپاہی باسط اور حوالدار عمران، امان میلہ پولیس چیک پوسٹ کے کانسٹیبل فیصل اور فضل ربی، ایکسائز کانسٹیبل حزب اللہ اور افتخار، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے شاہ فیصل اور محمد عمران، کسٹم اہلکار آفاق، محبوب، سید آفتاب، عصمت اللہ اور سید محمد آفاق، جبکہ ڈرائیور عطاء الرحمٰن، امتیاز اور دیگر عام شہری شامل ہیں۔

Scroll to Top