کینیڈا میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، کئی افراد جان سے گئے

کینیڈا میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، کئی افراد جان سے گئے

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی صوبی کیوبیک کی پولیس کو تقریباً گزشتہ دوپہر 2:30 بجے مونٹریال سے تقریباً 55 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع علاقے سینٹ بریجید-ڈی-ایبر ویل کے قریب حادثے کی اطلاع ملی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر نے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا کیا، جس کے بعد وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی، جسے ہنگامی امدادی کارکنوں نے ایک گھنٹے کے اندر بجھا دیا، ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد کو جائے حادثہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ہیلی کاپٹر منتقل کرنا شروع کردیئے، ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق پولیس تاحال ہیلی کاپٹر کی ملکیت، اس کے روانگی اور منزل کے مقامات اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا تعین نہیں کر سکی۔

کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

Scroll to Top