خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی فوج نے اردن میں قائم موفق السلطی ایئربیس سے اپنے ہیلی کاپٹروں کی دیگر مقامات پر منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس انخلا کے دوران وہ ہیلی کاپٹر بھی منتقل کیے جا رہے ہیں جو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی کے نتیجے میں تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران جنگ فوری ختم ہو جائے گی، امریکی صدر کا بڑا اعلان
یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے اردن میں موجود اسی امریکی ایئربیس کو اپنے حملوں میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد اب وہاں سے امریکی عسکری سازوسامان اور ہیلی کاپٹروں کی منتقلی سامنے آئی ہے۔





