ایشین گیمزکرکٹ : قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ایشین گیمزکرکٹ : قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ایشین گیمز 2026 میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا کوارٹر فائنل میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، جس کے بعد قومی ٹیم ایونٹ کے سیمی میں پہنچ گئی ۔

جاپان کے شہر نیشّن کے کوروجی سپورٹس پارک میں شیڈول پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ کا ٹاس بھی بارش کے باعث نہ ہوا۔

 نیشّن شہر میں مسلسل بارش کو دیکھتے ہوئے امپائرز نے میچ کو منسوخ کردیا، یوں پاکستان بہترین رینکنگ کی وجہ سے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمزکرکٹ میچ میں نیپال نے افغانستان کو شکست دیدی

ایونٹ کا پہلا اور دوسرا سیمی فائنل یکم جبکہ فائنل میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

Scroll to Top