باجوڑ: گرلز ڈگری کالج خار میں مبینہ ہراسگی کا واقعہ، ملزم گرفتار

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خار میں مبینہ ہراسگی کے معاملے پر باجوڑ پولیس نے فوری اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ خان زیب مہمند نے معاملے کا فوری نوٹس لیا اورپولیس کو سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیے۔

ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ہراسگی میں ملوث ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے قانون کے مطابق تفتیش کی جا رہی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا شہریوں کی عزت و آبرو کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان باجوڑ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی جان، مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

باجوڑ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات و افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

Scroll to Top