خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے چمکنی میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی گزشتہ چار پانچ دنوں سے بے ہوشی کی حالت میں تھی اور بولنے کے قابل نہیں تھی۔ ہوش میں آنے پر بچی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ تین مبینہ ملزمان نے اسے پیسے دینے کا لالچ دیا اور ایک خالی کوارٹر میں لے جا کر باری باری اپنی حوس کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : ایشین گیمز: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر، جیولن تھرو میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی
پولیس کا کہنا ہے کہ والد کے بیان کی روشنی میں ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی قانونی تفتیش اور مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





