کہاں بارش ہوگی اور کہاں گرمی؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری

کہاں بارش ہوگی اور کہاں گرمی؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تاہم بالائی اور شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی و وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش ہوئی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 67 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اٹک میں 55 ملی میٹر، راولپنڈی میں 39 ملی میٹر اور فیصل آباد میں 26 ملی میٹر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا،شفیع جان کی دھمکی آمیز پریس کانفرنس

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top