ڈیرہ اسماعیل خان کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کی مدعیت میں ڈیرہ اسماعیل خان خودکش حملے کی ایف آئی آر درج کی گئی ۔
مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت 14 دفعات شامل کی گئیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق فتنہ الخوارج نے بارود سے بھری گاڑی امن میلہ چیک پوسٹ سے ٹکرائی۔
ایف آئی آئی کے مطابق ایمبولینس زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو منتقل کر رہی تھی کہ نامعلوم دہشتگردوں نے اسے بھی نشانہ بنایا گیا، دہشت گردی کی ذمہ داری مقامی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی اطلاعات ،پے در پے دہشت گردانہ حملوں کے باوجود صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کہاں ہیں؟
ایف آئی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں متعدا افراد شہد اور زخمی ہوئے تھے ۔





