گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پورا صوبہ دہشتگردی کا شکار ہے،ہمارا صوبہ کسی بھی احتجاج یا مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت لانگ مارچ یا احتجاج کیلئے تیار نہیں، صوبے کے امن کیلئے ہمیں ایک ریڈ لائن کھینچنی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کا سہولت کار بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے الٹا بھی لٹک جائیں، ان کا لیڈر آزاد نہیں ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی والے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بات کر رہے ہیں، پاکستان کے آئین اور قانون کو نہ ماننے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔





