خیبرپختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں، فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانے گا، اس سے کوئی بات نہیں ہوگی، ہمیں پاکستان اور خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ نہیں کرسکتی، یہ ابھی اسلام آباد جانے سے چھپ رہے ہیں، جب میدان سجے گا تو پھر بات ہوگی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف میڈیا پر بڑھکیں مار رہی ہے اور چھپنے کے لیے گرفتاریاں دے رہی ہے، عوام ان کے ساتھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوہستان مالیاتی اسکینڈل، پشاور ہائیکورٹ نے خاتون کو نیب کا نوٹس معطل کردیا

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنا ہوگا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردی پر قابو پانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ آئین میں گورنر راج نافذ کرنے کا آپشن موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ صوبے میں دہشت گردی پر قابو پانے پر ہونی چاہیے، تاہم یہ کام پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں ہے۔

Scroll to Top