پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اچانک بڑا اضافہ

ہنڈرڈ انڈیکس میں 441 پوائنٹس کا اضافہ، ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ابتدائی کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی سرگرمی کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 441 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ آج، ایف بی آر کا اہم انتباہ بھی جاری

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمی کے دوران اچانک مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جو کاروباری دن کے اختتام تک برقرار رہا۔

گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 825 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

آج کاروبار کے آغاز میں گزشتہ روز کی مندی کے برعکس مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کی توجہ کاروباری سرگرمیوں اور انڈیکس کی آئندہ سمت پر مرکوز ہے۔

Scroll to Top