پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف صوبائی محکموں میں خالی آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج جاری کردیئے ہیں، جبکہ کامیاب امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارشات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد میں سٹینوگرافر کی 17 آسامیوں کے لیے 5 امیدوار انگریزی ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں میں حاجرا بی بی، شاہ زیب، محمد حسن الیاس، صائم ضیا اور اکرم رفیق شامل ہیں۔
مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں مینیجر آئی ٹی کی ایک آسامی کے تحریری امتحان میں 5 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں اعجاز فاروق، محمد طاہر، محمد حسن زاہد ملک، محمد عثمان مجید اور محمد توقیر اسلم شامل ہیں۔
پنجاب جیل خانہ جات میں لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے۔ ان میں عاطفہ ندیم، فاطمہ طاہر، صفا نذیر، مہر ناصر اور سعدیہ عبد الستار شامل ہیں۔
اسی محکمے میں لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی 8 آسامیوں پر 17 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، جن میں عاطفہ ندیم، امینہ اکبر، شماخ ثناء، فروا افضل اور شازیہ حنیف شامل ہیں۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پلاننگ، انفارمیشن اینڈ ریفارم یونٹ میں ڈیٹا اینالسٹ کی ایک آسامی پر ایک امیدوار تحریری اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے بعد دستاویزات کی جانچ پڑتال کے مرحلے کے لیے کامیاب قرار پایا۔
پنجاب جیل خانہ جات میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی 5 آسامیوں پر 25 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، جن میں محمد فواد خاور تارڑ، رانا جنید جمشید خان، ذیشان امجد، اسد حامد اور قیصر عباس شامل ہیں۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی 90 آسامیوں کے لیے 155 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے۔ کامیاب امیدواروں میں سکندر ارشاد، محمد زبیر، محمد احمد، فیصل رحمان اور محمد فواد خاور تارڑ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کے افسران کے تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن جاری
ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ میں سٹینوگرافر کی 14 آسامیوں کے لیے کامیاب امیدواروں میں فیصل سجاد، علی حسنین رضوی، محمد فیضان خان، محمد شفقات اور طلحہٰ غفار شامل ہیں۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سینئر رجسٹرار نیورولوجی کی 8 آسامیوں پر 7 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے۔ ان میں احمد نواز، محمد احمد ضمیر، صبیحہ سلیمہ احمد، اقصیٰ نسیم اور انیقہ سعد شامل ہیں۔
اسی محکمے میں سینئر رجسٹرار کارڈیک سرجری کی 36 آسامیوں پر 8 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے، جن میں محمد حامد چوہدری، محمد شاہیر حسنین، احمد عبد المنان، محمد کامران خان اور محمد اویس سعید شامل ہیں۔ سینئر رجسٹرار کارڈیک سرجری کی مزید 28 آسامیاں موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے کے باعث خالی رہ گئیں۔
پی پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
امیدواروں کو انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد سمیت دیگر متعلقہ دستاویزات ساتھ لانا ہوں گی۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارشات اور نتائج جاری کردیئے ہیں۔





