وفاقی حکومت کے افسران کے تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں سے متعلق احکامات جاری کردیئے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 20 کی افسر ڈاکٹر عائشہ سعید کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد اصغر کی تعیناتی سے متعلق 27 اپریل 2026 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

نئے احکامات کے مطابق محمد اصغر کی خدمات پاکستان نیشنل کمیشن برائے یونیسکو کے سپرد کرنے سے متعلق سابق نوٹیفکیشن بھی ابتدا ہی سے واپس لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں 62 خواتین لیکچررز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر ایس پی حفیظ الرحمان کا سندھ حکومت سے بلوچستان حکومت تبادلہ کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں سے متعلق تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔

Scroll to Top