خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کہ لانگ مارچ کرکے دکھائے اور صوابی کراس کرکے آئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور وزیراعلیٰ کے بیانات سے صوبے میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی والوں کو واضح کردوں کہ ان کے ساتھ نہ کوئی ڈھیل ہو رہی ہے اور نہ ڈیل ہوگی۔

گورنر کنڈی کا کہنا تھا کہ جو لوگ پہلے فارم 47 والوں سے بات نہ کرنے کا کہتے تھے، آج وہی سب سے پہلے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے ہیں، خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے مکمل تیار ہیں، آئین میں اس کی واضح گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بیانات آرہے ہیں، تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں سوات میں آپریشن کرکے امن قائم کیا تھا، عوام نے 13 سال میں تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کی حقیقت دیکھ لی ہے۔

صوبہ ہزارہ کے مطالبے کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ وہ صوبہ ہزارہ کے حق میں ہیں، بلکہ پورے پاکستان میں ایڈمنسٹریٹر لیول پر نئے صوبوں کی اشد ضرورت ہے، دنیا میں نئے صوبے بنتے رہتے ہیں، اگر اراکین اسمبلی چاہیں تو نئے صوبے ضرور بننے چاہئیں۔

Scroll to Top