وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج 2027 کے لیے اہم پیغام جاری کردیا ہے جس کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز 5 اکتوبر پیر سے ہوگا۔
اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری عازمین حج 2027 اپنی واجبات کی دوسری قسط 5 اکتوبر سے جمع کراسکیں گے، دوسری قسط 5 تا 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ حج واجبات کی دوسری قسط بھی پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے جمع ہوگی لہٰذا عازمین حج مقررہ تاریخ تک دوسری قسط کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، درخواست منسوخی کے بعد جمع شدہ رقم عازم حج کے اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حج انتظامات پر حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
حکام کا کہنا تھا کہ حج میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ دوسری قسط سے قبل اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔





