پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ کے پی سی بی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا سے پاکستان روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے کے بعد شان ٹیٹ کی پی سی بی حکام اور قومی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ملاقات ہوگی، جس کے بعد ان کی تقرری کا باقاعدہ عمل مکمل کیا جائے گا۔
معاہدے پر دستخط کے بعد شان ٹیٹ قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز:پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ
واضح رہے کہ شان ٹیٹ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا بھی تجربہ حاصل ہے۔





