کے پی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، وزیراعلیٰ ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، امیر مقام

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، گورنر راج سیاسی طور پر اچھا فیصلہ نہیں ہوگا اور ہم بھی نہیں چاہتے کہ معاملات آخری حد تک جائیں۔

زاہد خان اور ثمر بلور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے کام کرنے کے بجائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی توجہ لانگ مارچ اور دھرنوں پر مرکوز ہے، جبکہ صوبے کے حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گزشتہ دو ماہ سے کبھی لاہور اور کبھی سندھ میں گھوم رہے ہیں، جبکہ صوبے کے عوام کو درپیش مسائل اپنی جگہ موجود ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ گورنر راج سیاسی طور پر کوئی اچھا فیصلہ نہیں، حکومت نہیں چاہتی کہ معاملات اس حد تک پہنچیں، تاہم خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

مزید تفصیلات سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Scroll to Top