پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شہریوں کی عدم دلچسپی،ارباب شیر علی ورکرز سے نکلنے کیلئے منتوں ترلو ں پر اتر آئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 اکتوبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح پشاور کے شہریوں اور عام ورکرز میں واضح عدم دلچسپی دیکھی جا رہی ہے ۔ 

عوام کی اس بے رخی کے باعث پی ٹی آئی کی مقامی قیادت شدید پریشانی کا شکار ہے جس کے بعد پشاور ریجن کے سیکرٹری جنرل اور ایم این اے ارباب شیر علی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہریوں اور ورکرز کو باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔

ایم این اے ارباب شیر علی نے اپنے پیغام میں مارچ کے مکمل روٹ اور وقت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ کا قافلہ دوپہر 2 بجے حیات آباد ٹول پلازہ سے داخل ہوگا اور بالامانی چوک، کوہاٹی چوک، جمیل چوک، پیرزاکوڑی پل اور کبوتر چوک سے ہوتا ہوا رات 9 بجے چارسدہ روڈ پہنچے گا۔

انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب پشاور سے سپورٹ نہیں ملتی تب تک کوئی بھی تحریک پورے صوبے میں کام نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نےعالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

ارباب شیر علی نے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئےکہا کہ یہ مارچ عمران خان کے لیے انتہائی اہم ہے اور اگر پشاور کے شہریوں اور ورکرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ لانگ مارچ ناکام ہوتا ہے تو اس سے بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔

Scroll to Top