خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، تازہ نرخ سامنے آگئے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ اور امریکی خام تیل سمیت اماراتی مربن کروڈ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.42 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 104.7 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ 91.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ اماراتی مربن خام تیل 0.12 فیصد اضافے کے بعد 110 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل سگنلز کمزور ہیں؟ پی ٹی اے نے صارفین کو اہم مشورہ دے دیا

 بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت اور فوری فوجی کارروائی نہ کرنے سے متعلق بیان کے بعد تیل کی قیمتوں پر دباؤ آیا تھا۔

گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد یہ 103 ڈالر فی بیرل پر آگئی تھی۔ تاہم تازہ کاروباری سیشن میں قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Scroll to Top