رحمان بابا ایکسپریس حادثہ کیسے پیش آیا؟ تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

رحمان بابا ایکسپریس حادثہ کیسے پیش آیا؟ تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

رحمان بابا ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹرین کے انجن کے بعد دوسری بوگی کے بریکنگ سسٹم کا آہنی راڈ ریلوے کراسنگ کے سوئچ میں پھنسنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث بوگی الٹ گئی۔

رحمان بابا ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹرین کے انجن کے بعد دوسری بوگی کے بریکنگ سسٹم کا آہنی راڈ ریلوے کراسنگ کے سوئچ میں پھنسنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث بوگی الٹ گئی۔

رپورٹ کے مطابق آہنی راڈ پھنسنے سے پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں دوسری بوگی الٹ گئی تھی، جبکہ اس کے پیچھے آنے والی تمام 13 بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے انکوائری رپورٹ میں حادثے کی ابتدائی وجہ بریکنگ سسٹم کے آہنی راڈ کا ایک حصہ کراسنگ کے سوئچ میں پھنسنا قرار دیا گیا۔

گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے پر ریلوے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹرین میں 500 سے 600 لوگ سوار تھے جنہیں بوگیوں سے نکالا گیا جبکہ ایک بوگی کو کاٹ کر مسافروں کا نکالنا پڑا۔

 یہ بھی پڑھیں: رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، 4 مسافر جاں بحق، 12 سے زائد زخمی

حادثے کے بعد کراچی سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس اور تیز گام ایکسپریس کا شیڈول متاثر ہوا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں کا روٹ تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے دونوں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے تاخیر سے لاہور پہنچیں۔

Scroll to Top