مصری ذرائع ابلاغ میں دبئی مذاکرات کی گونج: پاکستان اور کوریا کی مشترکہ حکمتِ عملی کو خطے کا معاشی سنگِ میل قرار دے دیا گیا!

پاکستان کے معاشی افق اور کاروباری برادری کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستانی سرمایہ کاروں اور جنوبی کوریا کی کارپوریٹ جاینٹس (کثیر القومی کمپنیوں) نے ہاتھ ملا لیے ہیں، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ اور عرب افریقی خطے میں سرمایہ کاری کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس بین الاقوامی شراکت داری کے تحت مصر کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے اربوں کے معاشی منصوبوں کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے۔

اس اہم التماس کو حتمی شکل دینے کے لیے دبئی میں ممتاز پاکستانی بزنس لیڈر ملک منیر اعوان اور عرب افریقی اعلیٰ اقتصادی کونسل کے سینئر نائب صدر سفیر یاسر البخشوان کے مابین ایک اہم اور غیر معمولی نشست ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان، مصر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان سہ فریقی تجارتی و معاشی شاہراہ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مصری ذرائع ابلاغ کی تصدیق اور سرمایہ کاری کے اہداف
مصری پریس کے نامور جرائد الجمہوریہ اور اخبار الیوم کی رپورٹس کے مطابق سفیر یاسر البخشوان نے اس بات کا خیرمقدم کیا ہے کہ پاکستانی بزنس گروپس کوریائی ٹیکنالوجی اور سرمائے کے ملاپ سے عرب منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں۔ مصر میں جدید انفراسٹرکچر، موافق ماحول اور پالیسیوں کے باعث بنیادی سرمایہ کاری کا ایک بڑا حصّہ وہیں منتقل کیا جائے گا۔

اس بین الاقوامی اتحاد کی نظریں جن اہم معاشی شعبوں پر مرکوز ہیں، ان میں زراعت و غذائی سیکٹر،ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور سپلائی چین،رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر اورسیاحت اور ہاسپیٹلٹی صنعت شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں : انسان دشمن طالبان رجیم کی نااہلی کا پردہ چاک: واخان میں 30 فیصد بچے ہلاک، حکمران نمائشی ڈراموں میں مصروف!

پاکستان کے لیے بھی عرب سرمائے کا راستہ ہموار
سفیر یاسر البخشوان کے مطابق یہ شراکت داری یکطرفہ نہیں ہوگی ،عرب افریقی اقتصادی کونسل کا ماسٹر پلان صرف عرب خطے تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کے اندر بھی عرب سرمایہ کاری کا رخ موڑنا اس حکمتِ عملی کا کلیدی حصہ ہے۔ دبئی سمٹ سے پاکستان، جنوبی کوریا اور عرب دنیا کے مابین ایک مضبوط مثلث قائم ہوگا جو خطے کی کاروباری ڈائنامکس کو بدل کر رکھ دے گا۔

Scroll to Top