وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کسی نے ختم نہیں کی بلکہ انہوں نے خود اپنی حکومت ختم کی اور یہ دنیا کا پہلا لانگ مارچ ہے جو اپنی ہی حکومت کھا گیا۔
ساہیوال میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل 13 سال سے دھرنوں پر خرچ ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گورنر خیبرپختونخوا کا نجی سکولوں کے لیے قانون سازی اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم
پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے وہاں کی حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھایا کہ آج پنجاب مصنوعی ذہانت میں داخل ہو رہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں پتھر کا دور ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی معلوم ہو کہ ترقی کسے کہتے ہیں۔





