پی ٹی آئی دور کی کھلی چھوٹ اور خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ہوتے ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے قیام کے ساتھ ہی عوامی امداد اور گراں فروشی کے خاتمے کے لیے انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ سابق پی ٹی آئی حکومت کے طویل دورِ اقتدار میں پرائس کنٹرول کے ناکام نظام اور منافع خور مافیا کو دی گئی کھلی چھوٹ کا ازالہ کرنے کے لیے گورنر راج کی عوامی پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہو چکی ہے۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز صوابی عدنان ممتاز خٹک نے صوابی کے مرکزی بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف دکانوں اور مارکیٹوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اشیائے خوردونوش کے معیار، وافر دستیابی، صفائی کے انتظامات اور بالخصوص سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کا سخت تشخیصی جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صوابی نے دکانداروں اور تاجروں کو آخری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری نرخ نامے اپنی دکانوں پر نمایاں طور پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سابقہ پی ٹی آئی دور کی طرح اب ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی یا صارفین کے استحصال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شہدا کے جنازوں سے فرار اور ذاتی مفادات پر واویلا: خواجہ آصف کا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کے دوغلے چہروں پر سے پردہ فاش

شہریوں اور عوامی حلقوں نے سابق حکومت کے محض کھوکھلے دعووں اور مارکیٹ میں منافع خوروں کے راج کا موازنہ کرتے ہوئے گورنر راج کے اس متحرک اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ بازاروں میں عملداری قائم کرنا اور قیمتوں پر کنٹرول لانا یہ ثابت کرتا ہے کہ موجودہ گورنر راج کی بنیادی ترجیح صرف اور صرف عام شہری کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Scroll to Top