شدید گرمی کے بعد موسم کا بڑا یوٹرن، بارش کب اور کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

آج بارش ہوگی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی تازہ صورتحال کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز کی نسبت درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ملک میں فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سارا دن کرسی پر بیٹھنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے، جہاں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں 24 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی اے کیو آئی لیول 221 ریکارڈ کیا گیا۔

 شہر میں جی ٹی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح سب سے زیادہ 385 تک پہنچ گئی، جبکہ برکی روڈ پر 278، ایجرٹن روڈ پر 255، کاہنہ نو میں 237، پنجاب یونیورسٹی میں 226 اور ملتان روڈ پر 208 ریکارڈ کی گئی۔

 لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Scroll to Top