قلات: بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے اسکلکو میں سیکیورٹی فورسز نے ناکہ بندی اور اچانک چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے اچو دھڑے سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز کے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق واقعہ 18 اکتوبر 2026 کو پیش آیا، جب سیکیورٹی فورسز علاقے میں معمول کی ناکہ بندی اور گاڑیوں و افراد کی چیکنگ کر رہی تھیں۔
اس دوران عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔
واقعے سے متعلق موصول ہونے والی مبینہ فون کال کی ریکارڈنگ، جو تقریباً 103 سیکنڈ پر مشتمل ہے، میں عسکریت پسند گروپ کے دو ارکان کے درمیان گفتگو کا حوالہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور عوام کی ہی رہیں گی، طارق فضل چودھری
اس گفتگو میں تین ہلاک افراد کی شناخت نورا، احسان اور زیمل کے ناموں سے کی گئی، جبکہ مجموعی طور پر چار افراد کی ہلاکت کا ذکر کیا گیا۔
فون گفتگو کے مطابق جھڑپ کے بعد سیکیورٹی فورسز ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اپنے قبضے میں لے گئیں۔





