مصر سے ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پیدائش کے فوراً بعد غیر معمولی پرسکون انداز میں لیٹنے والے نومولود بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق قاہرہ سے تعلق رکھنے والے ماہرِ امراضِ اطفال ڈاکٹر اسلام الدح نے نومولود کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں طبی عملہ بچے کی ناف کی نال کاٹنے کی تیاریوں میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔
فيديو اليوم ..
لا بكاء ولا ضجيج.. مولود جديد يخطف الأنظار بهدوئه 😃
مقطع متداول لطفل حديث الولادة، ظهر بعد دقائق قليلة من ولادته في وضعية لافتة، واضعًا رجلًا فوق الأخرى بكل هدوء، في مشهد أثار الإعجاب https://t.co/3p0aFM0qZ4
— خالد المباركي 🇸🇦 (@khaled1522) October 17, 2026
یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم نے ہاشم آملہ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
جبکہ بچہ کسی پریشانی کے بغیر نہایت اطمینان اور بادشاہانہ انداز میں لیٹا ہوا ہے۔ بچے کے اس منفرد اور منفرد رویے نے صارفین کو حیران کر دیا اور لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے مذاقاً کہا کہ بچہ دنیا میں قدم رکھتے ہی ریٹائرمنٹ کے موڈ میں دکھائی دیتا ہے جبکہ بعض نے اسے شاہانہ مزاج کا حامل قرار دیا۔
اس چھوٹے سے بچے کی پرسکون حالت نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے اور ویڈیو نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف ٹک ٹاک پر ہی تقریباً 20 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔





