پاکستان کی معیشت مستحکم، عالمی بینک کا وزیراعظم کے معاشی ڈسپلن کا اعتراف

عالمی بینک نے وزیراعظم کی بہترین معاشی نظم و ضبط اور مائیکرو اکنامک پالیسیوں کی زبردست توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کی بہترین معاشی حکمتِ عملی نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کے اثرات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور شرحِ نمو کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026ء میں پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی (GDP) کی شرح نمو بڑھ کر 3.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ مالی سال 2025ء میں 3.2 فیصد تھی۔ 

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ محاصل (ریونیو) میں اضافے اور سرکاری اخراجات میں کمی کے باعث مالی سال 2026ء میں جی ڈی پی کا 2.9 فیصد کا ریکارڈ پرائمری مالیاتی سرپلس حاصل ہوا جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی خطیر ترسیلات زر نے زر مبادلہ کے ذخائر کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

معاشی میدان میں ان اہم پیشرفتوں اور بہتری کو بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں ایس اینڈ پی (S&P) اور موڈیز (Moody’s) نے بھی تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان:گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر

 ان مثبت اشاریوں کے باعث پاکستان کو عالمی ڈیٹ مارکیٹ میں شاندار واپسی کا موقع ملا ہے جس کے تحت 3 ارب امریکی ڈالر کا یورو بونڈ کامیابی سے جاری کیا گیا ہے۔

Scroll to Top