نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروانے کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
نادرا کے مطابق یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا کے ریکارڈ میں بھی اپنی ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروانا ضروری ہے، تاکہ خاندان کی تشکیل اور کوائف کا درست ریکارڈ برقرار رکھا جا سکے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ ہونے سے بچوں کا ب فارم اور شناختی کارڈ بنوانے سمیت پاسپورٹ کے حصول کے عمل میں سہولت ملتی ہے۔
اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) اور جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کی شہریوں کو بڑی خوشخبری، اب شناختی کارڈ بنے گا آپ کے گھر کی دہلیز پر
اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کروانے کے لیے قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے یہ سہولت حاصل کریں۔





