حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ردوبدل وفاقی حکومت کے جاری کردہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی پرانی قیمت 393 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 54 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 71 پیسے سے بڑھ کر 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ کے حالات، پلیٹس (Platts) کی نرخوں میں تبدیلیوں، پریمیمز اور انسیڈینٹلز سمیت دیگر عالمی عوامل کی وجہ سے ناگزیر ہوا ہے۔





