عالمی ہوابازی اور ٹریول سیکٹر میں ایک بڑا زلزلہ برپا ہو گیا ہے جہاں ناروے کی بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک ایئرویز کے مرکزی آپریٹنگ یونٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر دیوالیہ پن کا کیس دائر کر دیاجس کے فوری بعدکمپنی نے اپنی تمام پروازیں، ٹکٹوں کی فروخت اور کسٹمر سروس مستقل طور پر بند کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ایئرلائن کو گہرے مالی بحران میں دھکیل دیا تھااور جب اسے درکار ہنگامی فنڈز بھی حاصل نہ ہو سکے تو آپریشن جاری رکھنا ناممکن ہو گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافروں کا سفر متاثر اور ایڈوانس ٹکٹ لینے والوں کی رقوم کی واپسی شدید غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ناروے کی بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک ایئرویز کے مرکزی آپریٹنگ یونٹ نے گزشتہ روز دیوالیہ پن کا کیس دائر کر دیا ہے جس کے بعد کمپنی نے اپنی تمام پروازیں اور ٹکٹوں کی فروخت مستقل طور پر بند کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایئرلائن کو ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافے کے نتیجے میں بڑے مالی بحران کا سامنا تھا۔
ہوائی جہازوں کے ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت نے کمپنی کے اخراجات کو ناقابلِ برداشت سطح تک پہنچا دیا جبکہ کمپنی کی مالی مشکلات میں اس وقت مزید شدت آ گئی جب اسے ہنگامی فنڈز بھی حاصل نہ ہو سکے، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔
دیوالیہ پن کی کارروائی شروع ہونے کے بعد ایئرلائن کی تمام پروازیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ نئے ٹکٹوں کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی کی کسٹمر سروس بھی بند ہو چکی ہے جس سے متاثرہ مسافروں کو پروازوں کی صورتحال، متبادل انتظامات اور معاونت کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایئرلائن کے دیوالیہ ہونے کے بعد پہلے سے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کے لیے بھی رقم کی واپسی غیر یقینی ہو گئی ہے۔
دیوالیہ پن کے قانونی عمل کے تحت رقوم کی واپسی کی کوئی ضمانت موجود نہیں ہوتی جس کے باعث مسافروں کو مالی نقصان اٹھانے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا انتظامی اقدام: صوبے بھر میں سول ایڈمنسٹریشن، پبلک سروس ڈیلیوری اینڈ گڈ گورننس رولز 2026 نافذ،خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد!
ہوابازی کے ماہرین اور معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جیوپولیٹیکل کشیدگی اور جنگ کے اثرات سے ایندھن کی قیمتوں میں اچانک اضافہ بجٹ ایئرلائنز کے لیے سب سے بڑا خطرہ بنتا ہے کیونکہ کم کرائے کے ماڈل پر چلنے والی ایئرلائنز کے پاس غیر متوقع جھٹکوں کو سہارنے کی مالی گنجائش محدود ہوتی ہے۔





