افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ، ملک بدری کا عمل شروع

پشاور: افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہونے کے بعد، محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے آج سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر واپس جانے کے لیے 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، جو اب ختم ہو چکی ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ سال 2013 سے اب تک 65 لاکھ افغان مہاجرین کو طور خم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے، اور اس عمل کو تیز کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے عمل کے دوران ان کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور اس عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈلائن کا آج اختتام، حکومتی کارروائیوں کا آخری مرحلہ

افغان مہاجرین کی واپسی کا یہ عمل پاکستان اور افغانستان کے درمیان روابط میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اور اس کا مقصد افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنا ہے تاکہ وہ اپنے ملک کی تعمیر نو میں حصہ لے سکیں۔

Scroll to Top