کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق، 10 زخمی

کوہاٹ مین انڈس ہائی وے پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں سوزوکی اور پک اپ کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کیا گیا، جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں پشاور ریفر کر دیا گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ابوبکر، ثنان، ریحان، احتشام اللہ، خیراللہ، عبید (سکنہ ترکی اسماعیل خیل)، عمر، حضرت اللہ، زریاب اور حسن (سکنہ وزیرستان) شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حامد (سکنہ ترکی اسماعیل خیل) کے نام سے ہوئی ہے۔

Scroll to Top