اسپورٹس صحافی شاہد ہاشمی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ مسلسل غلطیاں کر رہی ہے اور رضوان کی کپتانی بہت خراب رہی۔
نجی ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے فیصلے اور حکمت عملی اس میچ میں درست نہیں تھے، جس کی وجہ سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شاہد ہاشمی نے فہیم اشرف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فہیم اشرف نے خود کہا تھا کہ جب وہ بیٹنگ کے لیے آئے تو بال پرانی ہوگئی تھی، مگر ان کے مطابق فہیم اشرف نے ٹیسٹ میچز میں سوئنگ کنڈیشنز میں بیٹنگ کی تھی، جہاں اس نے اچھا اسکور کیا تھا۔
شاہد ہاشمی کے مطابق اس بات کا مقصد یہ تھا کہ فہیم اشرف نے ان کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور اس بات کا جواب پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو دھیان سے دینا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی
ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے اس میچ کے دوران صبح سے ابر آلود موسم کا صحیح اندازہ نہیں لگایا اور فلڈ لائٹس کا صحیح استعمال نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں پاکستان کی کپتانی کی کارکردگی بہت خراب تھی اور اس کا میچ کے نتیجے پر برا اثر پڑا۔