سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

سوات ،مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ،زیر زمین گہرائی 64کلومیٹر تھی ۔

تفصیلات کے مطابق سوات ،مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں دکانوں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

ذرائع کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2ریکارڈ کی گئی ، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 64کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا ، جو ماضی میں بھی زلزلوں کا مرکز رہا ہے ۔

زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے مگران کی شدت نے شہریوں کو خوفوہراس پھیلا دیا ۔

مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

Scroll to Top